جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

کراچی بلدیاتی انتخابات،’فوج صرف کوئیک رسپانس فورس ہوگی‘ جی ایچ کیو کا اسٹیٹک تعیناتی سے انکار

datetime 11  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو)نے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں اسٹیٹک تعیناتی سے انکار کردیا۔وزارت داخلہ نے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر جی ایچ کیو کے جواب کے بعد جوابی خط لکھ کر الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کے جوابی خط میں کہا گیا کہ 15 جنوری کو حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی گئی، معاملہ جی ایچ کیو کے ساتھ اٹھایا گیا ہے جس پر جی ایچ کیو نے کہاکہ صوبائی حکومت اسٹیٹک تعیناتی فراہم کرنے کی ذمہ دارہے،سول آرمڈ فورسز اور فوج صرف دوسرے یا تیسرے درجے پرتعینات کی جاسکتی ہے۔جوابی خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے ہی8924 پولنگ اسٹیشنزکو حساس یا انتہائی حساس قراردیا ہے،کسی پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرارنہیں دیا گیا۔وزارت داخلہ کے خط میں مقف اختیار کیا گیا کہ اس وقت فوج سرحدوں اور اندرونی سکیورٹی پرتعینات ہے، 2395 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر 20 ہزارفوج اوررینجرز نہیں دی جاسکتی، فوج اور رینجرز بطور دوسرے اور تیسرے درجے پر تعیناتی کے لیے دستیاب ہوگی، دوسرے اور تیسرے درجے پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…