اسلام آباد(این این آئی ) سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا سے پہلے کا حج کوٹہ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ ویزا کی معیاد بھی 30دن سے بڑھا کر 90دن کر دی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر توفیق الربیع نے ایک بیان میں کہا رواں سال حج کیلیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ ڈاکٹر توفیق الربیع نے حج کے لیے عمر کی حد بھی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ عمرہ کی جامع انشورنس فیس235 ریال سے کم کر کے 88 ریال اور حاجیوں کیلیے انشورنس فیس کو 109 ریال سے کم کر کے 29 ریال کر دیا گیا۔عمرہ ویزا رکھنے والے اب پوری مملکت میں گھوم سکتے ہیں،دیگر تمام ویزوں کے حامل افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہے، عمرہ کے ویزے کی مدت میں بھی30 دن سے بڑھا کر 90 دن تک کر دی گئی، نسک پلیٹ فارم کا آغازکرتے ہوئے الیکٹرانک طور پرچوبیس گھنٹے سے کم وقت میں ویزا کے اجرا کی اجازت دے دی گئی۔
سعودی حکومت نے عازمین حج وعمرہ کیلئے انشورنس فیس میں بڑی کمی کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)
-
نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
-
ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نیا طریقہ کار طے
-
شوہر نے طلاق کے تنازع پر بیوی سے عطیہ کردہ گردہ واپس مانگ لیا
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے روٹ کی تبدیلی کا اعلان کردیا، شرکا ءکو اہم ہدایت بھی دیدی
-
ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے خلاف قانونی قدم اٹھالیا
-
موٹرسائیکل سوار ہوشیار! لاہور میں نیا ٹریفک کریک ڈاؤن شروع
-
سونےکی قیمت میں حیران کن کمی
-
ای بائیک اسکیم : میٹرک کے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹیکس دہندگان کیلئے خطرے کی گھنٹی، اہم وارننگ جاری
-
آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ، اعلامیہ جاری



















































