منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

گھی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی) خوردنی تیل سے لدے جہازوں کو کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ملک میں گھی اور تیل کی قیمت میں بڑے اضافہ کا خدشہ پیدا ہوگیا،خوردنی تیل سے لدے 10 سے زائد جہاز کلیئرنس نہ ملنے پر کراچی اور گوادر پورٹ پر کھڑے ہیں۔

ان جہازوں کو تاحال لیٹر آف کریڈٹ(ایل سیز)بھی نہیں مل سکا جبکہ پاکستان میں خوردنی تیل کاسٹاک صرف 3ہفتے کیلئے رہ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کلیرئنس نہ ملنے والے ان 10 جہازوں پر ایک لاکھ 75ہزارٹن خام مال موجودہے۔بینکوں کی جانب سے لیٹر آف کریڈٹ نہ کھولنے اور پورٹ پرکلیئرنس کے لیے ریٹائرنگ دستاویزات جاری نہ کرنے کے باعث خدشہ ہے کہ آٹے کے بعد رمضان المبارک میں عوام کو گھی اورتیل کے بحران کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔پاکستان وناسپتی مینوفیکچر ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے)کے سیکرٹری جنرل عمراسلم خان اس بات کی نشاندہی کرچکے ہیں کہ لیٹر آف کریڈٹ کی ریٹائرمنٹ تاخیرکا شکار ہوئی تو صارفین کوگھی اورتیل کی فی کلوگرام/لیٹر کی قیمتوں میں ایک بار پھر 15سے 20فیصد اضافے کا سامنا کرنا پڑیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…