جمعرات‬‮ ، 12 جون‬‮ 2025 

جنیوا کانفرنس،اللہ کا شکر ہے کہ دن رات محنت کا ثمر گذشتہ کانفرنس میں سامنے آیا ، دنیا کی جانب سے 9 ارب ڈالر کے اعلانات تاریخی کامیابی ہے، شہباز شریف

datetime 10  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا میں ہونے والی ریزیلیئنٹ پاکستان عالمی کانفرنس کی کامیابی پر ٹیم پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی جانب سے 9 ارب ڈالر کے اعلانات تاریخی کامیابی ہے۔وزیراعظم نے پاکستانی وفد کے ارکان اور افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

جو آپ کی ایمانداری اور لگن سے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کاوشوں کا نتیجہ ہے، یہ دن پاکستان کی حکومت اور 22 کروڑ عوام کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وفد کے ساتھ آنے والے اراکین یا یہاں پر خدمات سرانجام دینے والے تمام افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، آپ سب نے انتہائی لگن، محنت اور مقصد کو سامنے رکھ کر تمام مراحل کو طے کیا، ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ کس طرح اس کانفرنس کے حوالے سے پیپر ورک مکمل کیا گیا، کس طرح اس کے انتظامات میں مسائل آئے ہوں گے اور ان کو بڑی خندہ پیشانی سے حل کیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ کہیں ہمیں سبکی نہ ہو لیکن اللہ کا شکر ہے کہ دن رات محنت کا ثمر گذشتہ کانفرنس میں سامنے آیا اور دنیا نے دیکھا کہ 9 ارب ڈالر کے اعلانات کیے گئے، یہ ایک تاریخ کامیابی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ آپ کی ایمانداری سے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کاوشوں کا نتیجہ ہے اور یہ آپ کی محنت، آپ کے پاکستان کے ساتھ اخلاص کا منہ بولتا ثبوت ہے، گذشتہ دن نہ صرف پاکستان کی حکومت بلکہ 22 کروڑ عوام کے لیے تاریخی دن تھا کہ کس طرح ٹیم پاکستان نے اپنے عوام کی بہتری اور مسائل کے حل کے لیے اس کاز کی تکمیل کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے صوبوں کی بھی حوصلہ افزائی کی اور انہیں کہا کہ وہ اس کانفرنس میں ہمارے ساتھ چلیں اور وہاں پر دنیا کے

سامنے اپنا کیس رکھیں، اس طرح دنیا نے وہاں ایک اتحاد اور قومی یکجہتی دیکھی، اس کامیابی کا سہرا درجہ بدرجہ آپ سب کے سر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ٹیم نے بھرپور ذمہ داریاں نبھائیں، وزارت خارجہ نے دنیا کو سیلاب متاثرین کی طرف توجہ دلانے میں

اہم کردار ادا کیا، وزیر خزانہ اسحق ڈار، وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن اور وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھرپور کاوشیں کیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اطلاعات نے دنیا کی اسکرینوں پر آپ سب کی کاوشوں کو اجاگر کیا،

وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے بڑی محنت سے کام کیا، سیکرٹری خارجہ، سفیروں اور دیگر سفارتکاروں سب نے دن رات محنت کی، آپ سب کا پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اصل چیلنج ان اعلانات اور وعدوں کو عملی جامہ پہنانا ہے،

ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہمیں اپنی استعداد کار بڑھانی ہے، اپنی تکنیکی مہارت کو بروئے کار لانا ہے اور اس کے لیے جو تکنیکی معاونت درکار ہو گی وہ فراہم کی جائے گی تاکہ ان اعلانات اور وعدوں کو حتمی شکل دی جا سکے، یہ مرحلہ انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کی

جانب سے اعلانات ہمارے لیے بہت حیران کن تھے، ان کے بہت مشکور ہیں، اللہ کی مدد سے یہ معاملات آگے بڑھے، وفد کے اراکین اور افسران نے اپنی تمام صلاحیتیں اور قابلیت کو بروئے کار لا کر یہ مشکل ٹاسک حاصل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…