اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

کراچی میں شدید سردی کا امکان، درجہ حرارت کتنے ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے،محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں جمعرات سے منگل تک شدید سردی پڑھنے کا امکان ہے جس کے دوران درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق 12 جنوری (جمعرات)سے 17 جنوری کے

دوران سردی کی نئی لہر کراچی سمیت سندھ کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، کراچی میں سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، ٹھٹھ میں بھی کم سے کم پارہ 5 سے 7 ڈگری رہنے کی توقع ہے جبکہ لاڑکانہ، قمبرشہداد کوٹ، جیکب آباد، جامشورو، دادو، تھرپارکرمیں کم سے کم 2 سے 4ڈگری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بے نظیرآباد،نوشہروفیروز،خیرپور، سکھر، گھوٹکی، سانگھڑمیں کم سے کم درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے عوام کو سردی کی لہرکے دوران احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہرکا کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں مذید ایک ڈگری اضافے سے 13.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع صاف جبکہ رات میں خنک رہنے کاامکان ہے،صبح کے وقت دھند چھانے جبکہ معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…