جمعرات‬‮ ، 12 جون‬‮ 2025 

ڈالر سستا ، مہنگائی دور ہو گی ، حکومت کا اعلان

datetime 10  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمرانی ٹولے نے پچھلے دو اڑھائی ماہ میں سارا ڈالر خرید کر بیرون ملک سمگل کر دیا ،انکا مکروہ چہرہ قوم کو دکھائیں گے اور پاپولر شپ کا ڈرامہ 3ماہ میں انجام کو پہنچے گا،ای سی ایل میں نام ادارے کے کہنے پر ڈالے جاتے ہیں اگر وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کا نام دیا گیا تو ای سی ایل میں ڈال دیں گے،

پاکستان کو 8 ارب ڈالرز امداد کی توقع تھی جبکہ 11 ارب ڈالرز کی گرانٹ ملی جو معیشت کے لئے مثبت پیش قدمی ہو گی ،ڈالر سستا ہو گا اور مہنگائی میں بھی کم ہونے سے لوگوں کی ناراضگی دور ہو گی ،ہمیں پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے سے انکی بوکھلاہٹ واضح ہو رہی ہے ، (ن) لیگ آئندہ الیکشن جیت کر ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ اور دیگر لیگی اراکین اسمبلی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پوری دنیا نے پاکستان اور اتحادی حکومت کے پر اپنے اعتماد کا اظہار ہے اور یہ جو لوگ پاکستان میں پچھلے تین ماہ سے باقاعدہ مہم چلائے ہوئے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا ، ان کے منہ پر طمانہ ہے ،ہمیں 11ارب ڈالر ملے جبکہ پاکستان کی توقع 8ارب ڈالر تھی ، گرانٹ میں مزید اضافہ ہو گا ،یہ 11ارب ڈالر کی مدد گرانٹ ہے قرض نہیں اور یہ پاکستان کی معیشت کو عمرانی ٹولے نے جس طرح تباہ و برباد کیا تھا اس تباہی سے نکالنے کے لئے ہے ۔اس سے ڈالر سستا ہو گا ، مہنگائی بھی دور ہونے سے لوگوں کی ناراضگی دور ہو گی ۔انہوںنے کہا کہ عمرانی ٹولے کی جعلی پاپولر شپ کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے یہ بھی اگلے تین ماہ میں اپنے انجام کو پہنچے گا اور اسی سال انشاء اللہ الیکشن میں نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) اور اسکی اتحادی جماعتیں الیکشن جیت کر ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گی جس کا آغاز ہو چکا ہے،

پاکستان کو دوبارہ اسی سطح پر لیکر جائیں گی جہاں پر وہ 28جولوئی 2017کو تھا یا 31مئی 2018کو تھا جب میاں نواز شریف کی لیڈر شپ میں پاکستان آگے بڑھ کر ترقی کر رہا تھا لیکن عمرانی ٹولے نے ساڑھے تین پونے چار سال میں پاکستان کی معیشت کا برا حال کر دیا ، جو اب اس انجام کو پہنچیں ہیں کہ معیشت بہت زیادہ خرابی کی طرف جا رہی تھی مگر اللہ کا شکر ہے اور پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ

ہمیں ہینڈ ہولڈنگ ہوئی ہے اور پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کی صورتحال آپ دیکھ لیں کہ ایک مینارٹی گورنمنٹ جو پرویز الٰہی اس وقت قابض ہوئے ہیں حال یہ ہے کہ آج انہوں نے میری انٹری بند کرنے کی کوشش کی لیکن جو سکیورٹی اہلکار تھے جب انہوںنے مجھے دیکھا اور پہنچانا تو انہوںنے انکے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کو ماننے سے انکار کیا ،

انہوں نے آئی جی پنجاب کو بھی بلا کر کہا کہ ہمیں اسمبلی آنے سے روکیں مگر انہوںنے بھی کہا کہ یہ غیر قانونی ، غیر آئینی حکم ہے جس پر عملدرآمد نہیں کر سکتا ، میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس طرح کے ہتھکنڈوں پر اس وقت آئیں ہیں جب ان کو معلوم ہو چکا ہے کہ ان کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں اور یہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے ۔زمان پارک میں جو میٹنگ ہوئی وہاں پر 3ہزار ارب کا الزام موجودہ وزیر اعلیٰ پنجا ب ،

انکے کردار پر اور فرنٹ مین ایاز نیازی پر لگا ہے ،ہمیں بھی معلوم ہے کہ انہوںنے کیسے پنجاب کو لوٹا ہے جس کی مثال نہیں ملتی ، لوٹ مار میں عمرانی ٹولہ ،پرویز الٰہی اور اسکا بدخوردار بھی شامل تھا ۔پھر کہتے ہیں کہ ڈالر مہنگا ہو گیا ، سارا ڈالر تو آپ نے پچھلے دو اڑھائی ماہ میں خرید کر بیرون ملک سمگل کر دیا ،یہ جب ساری چیزیں سامنے آئیں گی تو پھر یہ بات آپ کے اوپر ثابت ہو گی کہ آپ مہنگائی ،

ڈالر مہنگائی ، منی لانڈرنگ میں آپ ملوث ہیں ، عوام کو جب آپ کو مکروہ چہرہ کھول کر دکھائیں گے تو آپ کی جعلی مقبولیت کا ناصرف بھانڈا پھوٹ جائے گا بلکہ لوگوں کے غم و غصے کی ایک مار کا سبب بنو گے جو آج تک کسی کا نہیں ہوا ہو گا ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں معلوم تھا مگر ہم الزام نہیں لگا رہے

ہمیں تو تھا کہ مونس الٰہی واپس آئیں او ر آکر اس کا جواب دیں ، اپنے اعمال پر آپ کو کیا موقف ہے جس پر قانون اپنا راستہ لے گا لیکن کل یہ چور خود ہی دست و گریبان ہوئے ہیں ،یہ ہے ان کا صحیح معنوں میں مکروہ چہرہ جو عوام کے سامنے عیاں ہو گا ۔ رانا ثناء اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب اسمبلی آنے سے کسی بھی پارلینٹرین کو نہیں روکا جا سکتا ،

میں حکومت کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پارلیمنٹرین ہوں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ سپیکر اور وزیر اعلیٰ نے غیر آئینی اور غیر قانونی حکم دیا جسے فی الفور واپس لینا چاہیے ، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جس قانون اور آئین کے تحت وہ اپنے عہدوں پر براجمان یا قابض ہیں اسی کے تحت میں بھی ایک پارلینٹرین ہوں جو ساتھ کھڑے ہیں وہ بھی پارلینٹرین ہیں ، عطاء تارڑ ایک وفاقی مشیر اور وزیر ہیں

آپ اس طرح کے غیر قانونی ہتھکنڈے کریں گے تو اس سے آپ کا انجام اور زیادہ نزدیک ہو گا ۔انہوںنے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے تو یہ کبھی نہیں کہا کہ ہمارے نمبرز 186ہیں ، ہم نے ہمیشہ صحیح بات کی ہے اور ہمارے پاس نمبرز 179ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ وہ 180ہو جائے ،ان کے پاس اعتماد کے ووٹ کے لئے 186ممبران نہیں ہیں جو کہ غلط طو پر کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں ،

اس صورتحال میں اگر نئے وزیر اعلیٰ کا الیکشن ہوتا ہے تو آئین میں درج ہے کہ موجودہ ووٹنگ میں جو اکثریت ہو گی وہ وزیر اعلیٰ منتخب ہو سکتا ہے ، یا پھر یہ ایسی صورتحال ہے کہ جس میں ایک آئینی راستہ موجود ہے کہ وفاقی حکومت گورنر راج کا کہہ سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں روکنا انکی بوکھلاہٹ ہے حالانکہ ہم نے اپنی پارلیمانی پارٹی کے لوگوں سے ملنا ہے کل بھی ہم ان سے ملے ہیں

اور اسمبلی کی کارروائی بھی دیکھی ہے ،احتجاج کرنا ہر ممبر کا جمہوری حق ہے ، اگر یہ کسی کو روکتے ہیں تو غیر آئینی و غیر قانونی عمل ہو گا توقع کرتے ہیں کہ سکیورٹی حکام اس احکامات کو نہیں مانیں گے۔انہوں نے کہا کہ دائو لگاکر ہیرا پھیرا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہیرا پھیرا نہیں کرنے دیں گے۔ای سی ایل میں نام ادارے کے کہنے پر ڈالے جاتے ہیں اگر وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کے نام دئیے

تو ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز سینئر نائب صدر پارٹی کا چیف آرگنائزر بننے کو ہزار فیصد قبول کیا ہے، نوازشریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک ہیں شہبازشریف معیشت کیلئے مصروف ہیں اس لئے کہامریم نواز کو ذمہ داری دی جائے،مریم نواز پارٹی میں لیڈر شپ کا درجہ رکھتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے جتنی گالیاں گھٹیا گفتگو الیکشن کمیشن کے خلاف کی تو فیصلہ پر نااہل ہوں گے

اور چیئرمین شپ بھی جائے گی، عمران خان نے میرے اوپر کیسز بنائے، اگر میں نے بے شمار قتل کئے تو جھوٹا مقدمہ کیوں بنایا اس قتل کیسز کی تحقیقات میں گرفتار کروا لیتے، اگر عمران خان الیکشن سے برسراقتدار آیا تو مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرے گا، اگر ناکام ہوگا تو الیکشن رزلٹ نہیں مانے گا۔الیکشن کسی مسئلے کا حل نہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ معیشت کو سنبھالا جائے، الیکشن وقت پر ہوں اس وقت اعمال و کام عوام کے سامنے ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…