پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں آزاد رکن اسمبلی احتشام خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔پارٹی میں شمولیت کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے رکن اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف کا روایتی مفلر پہنایا، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔