جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پرویز الٰہی کی سابق بیوروکریٹ کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی کوشش

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

لاہور (این این آیئ)وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے ایک سابق بیوروکریٹ کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی کوشش کی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے پرائیوٹ مقام پر ملاقات سے انکار کردیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے پرائیوٹ جگہ پر ملنے سے انکار کیا

اور کہا کہ پرویز الٰہی ملنا چاہیں تو ان کے دفتر آجائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ ملاقات چوہدری شجاعت کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع دینے کے تناظر میں کی جانی تھی۔خیال رہے کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کے درمیان سیاسی فاصلے پیدا ہونے پر (ق )لیگ پنجاب کے سیکرٹری کامل علی آغا نے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت کو ہی عہدے سے ہٹادیا تھا جس پرالیکشن کمیشن نے حکم امتناع جاری کیا۔ذمہ دار ذرائع اس کے تناظر میں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ایک قریبی سابق بیوروکریٹ کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی تھی کہ وہ ان سے پرائیویٹ مقام پر ملنا چاہتے ہیں جس پر سکندر سلطان نے انکار کردیا اور کہا کہ پرویز الٰہی ملنا چاہتے ہیں تو ان کے دفتر میں مل سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے بھی چیف الیکشن کمشنر سے فون پر رابطہ کیا اور پیشکش کی کہ وہ پنجاب میں کسی بھی افسر کو کسی عہدہ پر لگانا چاہیں تو حکومت آرڈر جاری کردے گی لیکن سکندر سلطان نے جواب دیا کہ دوبارہ ایسی بات نہ کریں۔وزیراعلیٰ کے قریبی سابق بیوروکریٹ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو وزیراعلی پرویز الٰہی کا ایک کام کہا تھا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…