بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں آٹاکتنے روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت سندھ نے سندھ بھر میں آٹے کی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر میں 95 روپے فی کلو آٹے کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کا بحران اس وقت پورے پاکستان میں ہے،

مہنگائی کے بعد اس کے نرخ بہت اوپر گئے ہیں اور پاکستان میں واحد صوبہ سندھ ہے جو غریب اور مستحقین کو 65روپے فی کلو آٹا فراہم کررہا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 460 ٹرک کراچی اور سندھ بھر میں یومیہ 6لاکھ آٹے کے 10 کلو کے تھیلے 65 روپے فی کلو کے حساب عوام میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں سے گندم خرید کر رعایتی نرخوں پر عوام کو دے رہی ہے اور سبسڈی کا بوجھ سندھ حکومت کو اٹھانا پڑ رہا ہے اور سندھ کی عوامی حکومت نے فیصلہ کیا کہ عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جائے۔شرجیل میمن نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں چیزیں مہنگی ہونے کے بعد وزیر خوراک مکیش چالہ کو پیپلز پارٹی لیڈرشپ نے سختی سے ہدایت کی کہ اوپن مارکیٹ میں جو مہنگا آٹا بک رہا ہے اس کو سستا کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ مکیش چالہ کی ذاتی کوششوں سے وہ آٹا جو پہلے صرف ان ملز کو جاتا تھا جہاں سے ہم سبسڈائزڈ آٹا عوام کو 65 روپے فی کلو پہنچا رہے تھے، اب اسی آٹے کو عام فیکٹریوں کو پہنچاتے ہوئے ان کے کوٹے کو بڑھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کوٹہ بڑھایا تو اس کا ریٹ 160 روپے سے کم ہو کر 120 روپے فی کلو ہو گیا لیکن اب حکومت سندھ کی کوششوں سے اب آٹا 95 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا لیکن غریب اور مستحق لوگ کو 65 روپے فی کلو میں ہی آٹا خرید سکیں گے۔اس موقع پر وزیر خوراک مکیش چالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت سے ہدایت آئی کہ ہم فلو مل ایسوسی ایشن کے ساتھ بیٹھیں اور آٹا مہنگا ہونے کی وجوہات معلوم کی جائیں، کل فلو مل ایسوسی ایشن سے مذاکرات کا فائنل رانڈ ہوا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارا کوٹہ بڑھایا جائے تاکہ مارکیٹ میں استحکام لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ 65 روپے فی کلو والا سرکاری آٹا غریبوں کو اسی نرخ پر ملتا رہے گا اور فلو مل کوٹا بڑھانے کے بعد انہوں نے 95 روپے فی کلو میں آٹا فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور وہ آٹا جو عام دکانوں پر 160 روپے فی کلو مل رہا ہے ، وہ اب 95 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا۔

وزیر خوراک نے کہا کہ ہمارے پاس گندم بہت ہے، ایک جہاز کل پہنچا اور ایک جہاز آج صبح پہنچا ہے تو یہ افواہ غلط پھیلی ہوئی ہے کہ گندم ختم ہو گئی ہے، گندم حکومت سندھ کے پاس بھی ہے اور ان کے پاس پرائیویٹ اسٹاکس میں بھی دستیاب ہے

اور مارچ تک اسی نرخ پر آٹا ملے گا اور کوشش ہو گی کہ 95 روپے سے اسے نیچے لائیں۔انہوں نے میڈیا سے بھی کہا کہ وہ دو سے تین دن انتظار کریں تاکہ سپلائی پوری ہو سکے اور اس کے بعد اس حوالے سے بے شک احتساب کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…