منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

محمد بن سلمان کی پاکستان میں سرمایہ کاری و ڈپازٹ 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک /آئی این پی)محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری و ڈپازٹ 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں اعلان کردہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر آمادہ ہو گیا

جس کے لیے منصوبہ سازی بھی شروع کردی گئی ،سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے،سعودی عرب نے دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس موجود ڈپازٹ کا دورانیہ بڑھادیا تھا، ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کو پاکستان کے مرکزی بینک میں جمع کروائی گئی رقم کو اب 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی ہے،رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے،اس حوالے سے سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم 10 ارب ڈالر کرنے کے لیے منصوبہ سازی شروع کردی گئی ہے جب کہ زرمبادلہ ذخائر کے لیے ڈپازٹ کی رقم میں بھی اضافے پرغور کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…