عمران خان سے انڈراسٹینڈنگ ٹھیک نہیں ہوسکی تھی، ایک ہفتے تعلقات ٹھیک دوسرے ہفتے خراب ہوتے تھے‘ سابق گورنر چوہدری سرور کے اہم انکشافات

10  جنوری‬‮  2023

لاہور( این این آئی)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے پاس اعتماد کے ووٹ کیلئے نمبرز پورے نہیں۔

اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی وزرا ء بھی عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے۔ایک انٹر ویو میں چوہدری سرور نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ سیاست میں رہنے یا نہ رہنے پر مشاورت ہورہی ہے، پنجاب میں نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں میڈیا میں دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، پرویز الٰہی خود بھی اسمبلی تحلیل نہیں کرنا چاہتے بلکہ وزیراعلی رہنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے صوبائی وزرا ء بھی عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ضرورت کے مطابق فنڈز دینے کا فیصلہ کیا تھا، عمران خان سے میری انڈراسٹینڈنگ ٹھیک نہیں ہوسکی تھی، ایک ہفتے تعلقات ٹھیک دوسرے ہفتے خراب ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سرور فائونڈیشن کے حوالے سے عمران خان کو جھوٹ بتایا جاتا تھا، پی ٹی آئی کو کہتا ہوں اپنی فوج کو متنازع نہ بنائیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…