ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

عام انتخابات رواں سال ہونگے یا نہیں ؟معروف ماہر علم نجوم کی ملکی سیاست سے متعلق تہلکہ خیز پیش گوئیاں

datetime 10  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ (آئی این پی) ملک کے معروف ماہر علم رمل،علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے سال 2023 کے لیے اپنی تازہ ترین پیشن گوئیوں میں بتایا ہے کہ اس سال ملک بھر میں عام انتخابات نہیں ہوں گئے اور یہ 2024 میں ممکن ہوں گئے آنے والے عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ جائیں گئے اور جو بھی حکومت برسر اقتدار آئے گی آہستہ آہستہ ملک کو بحرانوں سے نکالے گی اور عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔

چنیوٹ میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا اس سال موجودہ حکومت کی پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری ہو جائے گی اور پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرئے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سال 2023 سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملک میں واپس آجائیں گئے اور انکی جماعت کو آنے والے عام انتخابات میں فائدہ ہو گا۔عمران خان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات نہیں ہیں انکی نا اہلی کے واضح امکانات ہیں۔انکی مشکلات میں اضافہ ہو گا اور انکی جماعت پی ٹی آئی کا عوامی سطح پر گراف بھی گرئے گا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی اس سال بھی شادی نہیں ہو گی اور نہ ہی یہ آئندہ عام انتخابات میں وزیراعظم بنیں گئے۔انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں عدلیہ ملک کے وسیع تر مفادات میں اہم فیصلے کرئے گی جس سے کچھ سیاست دان بھی زد میں آجائیں گئے۔گذشتہ سال میں بارشوں اور سیلاب سے جو تباہ کاریاں ہوئیں تھیں اس سال بھی اگر بر وقت اقدامات نہ کئے گئے تو بہت بھاری نقصان ہو گا ابھی تک عوام سلاب کی تباہ کاریوں سے نہیں نکل سکی ابھی سے حکومت اس پر نقصانات پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کر دے۔

اس سال مون سون کی بارشش ذیادہ ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں زچہ و بچہ کی اموات اس سال ذیادہ ہونے کے امکانات ہیں اس سلسلے میں حکومت علاج معالجہ کی بہتر سہولیات مہیا کر ئے تاکہ ماں اور بچے کی صحت متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اپنے عروج پر ہو گی۔ملک میں اجناس کی کمی ہو گی اور عوام اس سے متاثر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کہ ملک میں اغواء برائے تاوان کی ورادتوں میں اضافہ ہو گا۔اس کے لیے سیکورٹی کے انتظامات کو سخت کر نا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے تمام علوم کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پیشن گوئیویاں کی ہیں اس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔علم الغیب کا تما م علم اللہ پاک کی ذات کے پاس ہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…