اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

وسیع اسٹاک موجود ہونے کے باوجود ملک بھر میں آٹا بحران کیوں پیدا ہوا؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 9  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں گندم کا وسیع اسٹاک ہونے کے باوجود آٹا بحران پیدا ہوا، ملک میں گندم کا 44 لاکھ 37 ہزار میٹرک ٹن اسٹاک موجود ہے۔ذرائع نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق گندم کا موجود اسٹاک اپریل کے آخر تک کیلئے کافی ہے، 13 لاکھ میٹرک ٹن درآمدی گندم موجود

اسٹاک کے علاوہ موجود ہوگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے پاس 106دن کا 22 لاکھ 5 ہزار میٹرک ٹن اسٹاک ہے، سندھ کے پاس 98 دن کی 8 لاکھ 37 ہزار میٹرک ٹن گندم ہے، کے پی کے پاس 152 دن کی 6 لاکھ 46 ہزار میٹرک ٹن گندم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبے کی جانب سے ملوں کو وعدوں کے باوجود کم گندم جاری کی جا رہی ہے، سرکاری گندم کم جاری ہونے سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق سندھ یومیہ 10 ہزار کی بجائے 8 ہزار میٹرک ٹن گندم ملوں کو دے رہا ہے، پنجاب سرکاری گندم 25 ہزار کی بجائے 20 ہزار میٹرک ٹن گندم ملوں کو جاری کرتا رہا، بلوچستان 1 ہزار کی بجائے 350 میٹرک ٹن گندم ملوں کو جاری کر رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کے پی سرکاری گندم 6 ہزار کی بجائے 4500 میٹرک ٹن یومیہ گندم جاری کر رہا ہے، سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار من مقرر ہونے سے ذخیرہ اندوزی بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق صوبے پاسکو کے پاس موجود اپنے کوٹے کی گندم اٹھانے سے گریزاں ہیں، بلوچستان بھی پاسکو کی گندم مہنگی قرار دے کر اٹھانے سے گریزاں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…