کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ اور پاکستان کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لئے 256 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے، مچل بریسویل اور ٹام لیتھم بالترتیب 43 اور 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 5، اسامہ میر نے 2 اور محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔