اسلام آباد(این این آئی)فرانس نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی سپورٹ کیلئے10ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے۔جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے امداد کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کی حمایت کرناچاہیں گے۔انہوں نے کہاکہ فرانس طویل مدت میں پاکستان کی ضرورت کے مطابق مہارت اور مالی امداد فراہم کرتارہے گا۔