کراچی(این این آئی)ملک بھر میں برائلر مرغی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد چکن عوامی پہنچ سے دور ہوگیا۔کراچی،راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے چکن بائیکاٹ مہم کو تیز کردیا۔دوکاندار من مانے ریٹ پر فروخت کرنے لگے۔ راولپنڈی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4 گنا اضافہ ہوگیا۔ مرغی کاگوشت 800 روپے فی کلوتک پہنچ گیا۔گوجرانوالہ میں قیمت 600 روپے تک جا پہنچی۔ کراچی میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے، گوشت600 روپے سے650 روپے کلو تک فروخت کیاجانے لگا۔کوئٹہ والے بھی شدید سردی میں مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ پشاورمیں ایک ہفتے کے دوران چکن کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا۔شہریوں کے مطابق اب تو غریب آدمی خصوصا دیہاڑی والوں کیلیے مرغی کا گوشت کھانا مشکل ہوگیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)
-
نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
-
ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نیا طریقہ کار طے
-
شوہر نے طلاق کے تنازع پر بیوی سے عطیہ کردہ گردہ واپس مانگ لیا
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے روٹ کی تبدیلی کا اعلان کردیا، شرکا ءکو اہم ہدایت بھی دیدی
-
ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے خلاف قانونی قدم اٹھالیا
-
موٹرسائیکل سوار ہوشیار! لاہور میں نیا ٹریفک کریک ڈاؤن شروع
-
سونےکی قیمت میں حیران کن کمی
-
ٹیکس دہندگان کیلئے خطرے کی گھنٹی، اہم وارننگ جاری
-
ای بائیک اسکیم : میٹرک کے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ، اعلامیہ جاری



















































