جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سی ویو پر لڑکی کی خودکشی، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

datetime 9  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)سی وی فرحان شہید پارک کے قریب سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی لڑکی سارہ ملک کے قتل کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں ساحل تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں لڑکی کے والد نے بتایا ہے کہ میری بچی نے ڈاکٹر شان سلیم اور بسمہ کی وجہ خودکشی کی۔

متوفیہ کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی نے 6 جنوری کو پہلے گھر فون کرکے اپنی ماں کو بتایا کہ ڈاکٹر شان سلیم نے اس سے زیادتی کی، مقدمہ اندراج کے بعد انوسٹی گیشن پولیس نے ڈاکٹر شان سلیم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساوتھ زاہد پروین کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر شان سلیم نے سارہ ملک کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے سارہ نے خودکشی کی، لڑکی سارہ ملک پہلے بھی خودکشی کی کوشش کر چکی ہے۔زاہد پروین کے مطابق لڑکی دو سال سے اس کلینک پر کام کر رہی تھی، ڈاکٹر شان سلیم نے ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے سارہ ملک کو قرض بھی دیا، قرض دیکر پھر بلیک میل کرکے لڑکی کو جنسی تعلق پر مجبور کیا۔ایس ایس پی زاہدہ پروین نے کہا کہ ڈاکٹر شان سلیم سے تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی کئی لڑکیوں کو بلیک میل کر چکا ہے، 6 جنوری کو بھی ڈاکٹر شان سلیم نے سارہ ملک سے زیادتی کی جس کی وجہ سے مجبور ہو کر اس نے خودکشی کی، سارہ ملک نے 6 جنوری کو ڈاکٹر شان سلیم کی جنسی زیادتی کا زکر روتے ہوئے اپنی آفس کولیگ لڑکی سے بھی کیا، ڈاکٹر شان سلیم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…