کراچی (این این آئی)پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اگر کرکٹر نہ ہوتے تو مولوی صاحب ہوتے۔ایک انٹرویومیں اداکارہ مایا علی کی تصویر دیکھ کر حارث رؤف نے کہا کہ اگر مایا علی اداکارہ نہ ہوتیں تو گھر میں کام کر رہی ہوتی، ہاؤس وائف ہوتیں۔محمد رضوان کی تصویر پر حارث رؤف نے کہا کہ رضوان اگر کرکٹر نہ ہوتے تو مولوی صاحب ہوتے، انھوں نے ٹیم میں بھی ایک اچھا ماحول بنایا ہوا ہے جہاں وہ دینی تعلیم دیتے ہیں، امامت کرواتے ہیں اور نماز باقاعدہ جماعت سے ہوتی ہے۔بابر اعظم کی تصویر پر فاسٹ بولر نے کاہکہ بابر اعظم کرکٹ کیلئے ہی بنے ہیں کیوں کہ جس طرح وہ کھیلتے ہیں انہیں دیکھ کر لگتا ہے وہ کرکٹ کیلئے پیدا ہوئے ہیں۔اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے متعلق حارث رؤف نے کہا کہ اگر وہ کرکٹ میں نہ آتے تو اداکار ہوتے، کسی مووی میں ہیرو کا کردار ادا کرتے۔