قاسم سلیمانی قتل کے 3 بڑے ملزموں کے نام سامنے آ گئے، ٹرمپ سرفہرست

4  جنوری‬‮  2023

تہران(این این آئی)ایرانی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے سیکریٹری اور عدلیہ سے متعلق انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین کاظم غربیب آبادی نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیس سے متعلق تازہ ترین صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اس قتل کیس میں 154 ملزم نامزد ہیں کہ جن میں سے 94 امریکی ملزم ہیں جن میں سے

تین اصلی ملزم ٹرمپ، پومپیواور مکنزی ہیں۔ایرانی ٹی وی کے مطابق ایرانی کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل کے مقدمے کا جائزہ لینے کیلئے ایران اورعراق کی مشترکہ کمیٹی گذشتہ سال تشکیل دی گئی تھی جس کی تین نشستیں بغداد و تہران میں منعقد ہو چکی ہیں۔عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے سیکریٹری اور عدلیہ سے متعلق انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین کاظم غربیب آبادی نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیس سے متعلق تازہ ترین صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس قتل کیس میں 154 ملزم نامزد ہیں کہ جن میں سے 94 امریکی ملزم ہیں جن میں سے تین اصلی ملزم ٹرمپ، پومپیو اور مکنزی ہیں۔کاظم غربیب آبادی نے شہید جنرل قاسم سلمیانی کی تیسری برسی کے موقع پراس المناک قتل کیس کے بارے میں کہا کہ اس وحشیانہ ترین جرم کا جائزہ لینے کے لئے ایران اورعراق دونوں ملکوں میں کیس کھلے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کی مشترکہ کمیٹی گذشتہ سال تشکیل دی گئی ہے جس کی تین نشستیں بغداد و تہران میں منعقد ہو چکی ہیں اور طے پایا ہے کہ اس کمیٹی کی چوتھی نشست آئندہ ہفتے کے شروع میں تشکیل دی جائے گی۔اس مشترکہ کمیٹی کے دائرے میں دونوں ملکوں کی عدلیہ کے درمیان مصدقہ دستاویزات کی بنیاد پر اطلاعات کا تبادلہ انجام پایا جس سے تحقیقات کا عمل آگے بڑھانے یمں بہت اچھی مدد ملی۔

ایران کی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے سیکریٹری اور عدلیہ سے متعلق انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین کاظم غریب آبادی نے اس قتل کیس کے بارے میں مزید کہا کہ کوئی بھی ملزم قانونی گرفت سے بچ نہیں سکے گا۔انھوں نے بین الاقوامی سطح پر پیروی کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انیس سو تہتر کے کنونشن کی بنیاد پر

امریکی حکومت کو باضابطہ طور پر مراسلہ ارسال کیا جا چکا ہے جس میں امریکی حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ یا تو ان ملزمان کو ایران کے سپرد کر دیا جائے یا پھرامریکی حکومت ان ملزمان کے خلاف خود قانونی کاروائی کرے۔اس مراسلے میں جو مہلت مقرر کی گئی تھی اس کا وقت بھی اب ختم ہو چکا ہے جس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ انیس تہتر کے کنوشن کے تحت ایران بعد کے اقدامات خود عمل میں لا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…