منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے 309 رنز بنا لئے

datetime 2  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان کے دورے پرآئی ہوئی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر کونوے کی سنچری کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنا لئے،نیوزی لینڈ کی جانب سے کونوے 122،ٹام لیتھم 71رنز کے ساتھ نمایاں رہے،ٹام بلنڈیل 30 اور

اش سوڈھی 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اگلے روز کھیل کا آغاز کرینگے،پاکستانی باؤلر آغا سلمان تین، نسیم شاہ دو اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پیر کو شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔نیوزی لینڈ کے اوپنر بیٹرز نے پر اننگز کا آغاز تو پاکستانی باؤلر کو مشکلات پیش آئیں،پاکستان کو پہلی پہلی وکٹ ٹام لیتھم کی صورت میں ملی جنہیں پاکستانی باؤلر نسیم شاہ نے 134کے مجموعہ پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی، ٹام نے 71رنز کی انگز کھیلی تاہم دوسرے اینڈ سے کونووے نے شاندار کار کردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور کین ولیمسن کے ہمراہ ایک اور اہم شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی چوتھی سنچری اسکور کی۔32 کے انفرادی اسکور پر کین ولیمسن اس وقت خوش قسمت ثابت ہوئے جب گیند ان کے بلے کا باہری کنارہ لیتی ہوئی وکٹ کیپر کے پاس گئی تاہم کسی بھی کھلاڑی نے اپیل کی اور یوں تجربہ کار کیوی بلے باز کو ایک اور موقع مل گیا۔اس شراکت کے 100 رنز مکمل ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کو اس وقت اہم کامیابی ملی جب کونوے 122 رنز بنانے کے بعد سلمان علی آغا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، کونوے کی اننگز میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کونوے کے آؤٹ ہونے کے بعد کین ولیمسن بھی 36رنز پر نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔

ہنری نکولس اور ڈیرل مچل نے اسکور کو 255 تک پہنچایا البتہ اسی اسکور پر سلمان علی آغا مچل کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو چوتھی کامیاب ہوئے جبکہ جبکہ ڈیرل مچل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے وہ 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد ہینری نکولس 26 رنز اور اور مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے

جبکہ ٹام بلنڈیل 30 اور اش سوڈھی 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جو اگلے روز کھیل کا آغاز کرینگے، پاکستان کی جانب سے آغا سلمان نے تین، نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور محمد نعمان ٹیم کا حصہ نہیں تاہم دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بولرز حسن علی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے نیل ویگنر کی جگہ میٹ ہنری کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم میچ میں تین فاسٹ باؤلرز اور صرف ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اتری ہے جبکہ اس کے برعکس نیوزی لینڈ نے تین اسپنرز کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔یااد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا، سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رہا۔پاکستانی ٹیم میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم میں ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…