اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے معیشت سے متعلق خدشات پر مبنی بیانیہ پر سخت تشویش کا اظہار،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی نے عمران خان کے معیشت سے متعلق خدشات پر مبنی بیانیہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک دشمن ایجنڈا قرار دیدیا،غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ بننے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی تجویز دید گئی۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی

کا اہم اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے،اجلاس میں معیشت کو سدھارنے کے مشن پر طویل مشاورت کی گئی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو رد کر دیا اور یقین دلایا کہ چند ہفتوں میں معاشی حالت بہتر ہونا شروع ہو جائے گی،اسحاق ڈار نے سیاسی جماعت کی جانب سے ملک دیوالیہ ہونے سے متعلق بیانات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے بیانات ملک دشمن بھی نہیں دیتا،ریاست کو اس بیانیہ کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے سے متعلق بیانیہ سے ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے،ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت کے بیانات کا جائزہ بھی لیا گیا،تحریک انصاف اور عمران خان کے خیالات پر سلامتی کمیٹی کے ارکان نے سخت موقف اپنایااور غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز دی گئی،اجلاس میں سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کی گئی، اس حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی پیر کے روز ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی جبکہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری دی جائیگی اورقوی امکان ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے نیا آپریشن پلان بھی قوم کے سامنے لایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…