کراچی ٹیسٹ، دوسری اننگز میں پاکستان کے 2 وکٹ پر 77 رنز، ابھی قومی ٹیم خسارے میں

29  دسمبر‬‮  2022

کراچی (این این آئی)پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی ڈبل سنچری اور اش سودھی کے ہمراہ شاندار شراکت کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز نووکٹوں کے نقصان پر 612 رنز پر ڈکلیئر کردی جس کے باعث مہمان ٹیم کو مجموعی طور پر 174 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، جواب میں پاکستانی ٹیم

نے اپنی دوسری اننگز میں دووکٹوں 77رنز بنالئے تاہم 97رنز کا خسارہ باقی ہے،پاکستانی بیٹرامام الحق 45 اور نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری بنائی اور ناٹ آؤٹ رہے،ٹام لیتھم 113، ڈیون کونوے 92، اش سودی 65، ٹام بلینڈل 47 اور ڈیرل مچل نے 42 رنز بنا کر نمایاں رہے،پاکستان کے ابرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں،نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی پویلین کی راہ دکھائی۔کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے جمعرات کو چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 440 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اس وقت کین ولیمسن 105 اور اش سودھی ایک رن پر وکٹ پر موجود تھے۔ مہمان ٹیم کے دونوں بیٹرز نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کوٹف ٹائم دیا ایک موقع پر اش سودھی جب گیند بلے کے باہری کنارہ لینے کے بعد وکٹ کیپر کے بعد پاس گئی لیکن کسی بھی کھلاڑی نے کیچ کی اپیل نہیں کی اور سودھی کو ایک موقع اور مل گیا۔میچ کے چوتھے دن پہلے سیشن میں پاکستانی باؤلرز کوئی بھی وکٹ نہ لے سکے،اس دوران اش سودھی نے اپنی نصف سنچری اور کین ولیمسن نے 150 رنز مکمل کئے۔ پاکستانی ٹیم چوتھے روز پہلی کامیابی اس وقت ملی جب اش سودھی اپنے کیریئر کا سب سے بڑا اسکور 65 رنز بنانے کے بعد ابرار احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے،

انہوں نے ولیمسن کے ہمراہ ساتویں وکٹ کیلئے 159 رنز کی شراکت قائم کی۔سودھی کے آؤٹ ہو نے کے بعد اگلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤدھی بھی پویلین جا بیٹھے جنہیں نعمان نے واپسی کی راہ دکھائی تاہم دوسرے اینڈ پر موجود کین ولیمسن نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ڈبل سنچری کی جانب گامزن رہے۔پاکستان باؤلرز کو نویں وکٹ کیلئے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا

اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر بھی کوئی رن بغیر ہی آغا سلمان کو وکٹ دے کر پویلین جابیٹھے اور اس طرح ابرار احمد نے اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیاتاہم اس دور ان کین ولیمسن نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی اور ان کی ڈبل سنچری کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے کپتان نے اننگز ڈکلیئر کر دی۔اس وقت مہمان ٹیم کا نووکٹوں کے نقصان پر مجموعہ 612 رنز تھا

جس کے باعث پہلی اننگز میں 174 رنز کی برتری حاصل کر لی، کین ولیمسن نے 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 200 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ وکٹیں لی۔ پاکستانی ٹیم کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا تاہم اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق 17 رنز پر بریسیویل کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین جابیٹھے جس کے بعد شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف دن رنز پر سودھی کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے تاہم چوتھے روز کھیل کے اختتام پر امام الحق 45 اور نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔بابر اعظم اور سلمان آغا نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی نے 3، اعجاز پٹیل، اش سودھی اور مائیکل بریسویل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔کراچی ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان آغا، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد شامل ہیں جبکہ مہمان ٹیم میں ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی فائنل میں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…