مسلح افواج دہشتگردوں کی طرف سے شروع کی گئی لڑائی کو دہشت گردوں کے گڑھ تک لے جائیں گی،جنرل عاصم منیر کادہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو حتمی طور پر توڑنے کا پیغام

24  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)بنوں میں کارروائی کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک بار پھر پاکستان میں ریاستی رٹ چیلنج کرنے کا ماحول بنادیا،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سے دہشت گردی کی صورتحال پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق بنوں آپریشن کے بعد

سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان اور ایس ایس جی ہیڈ کوارٹر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ماہرین کے مطابق بنوں آپریشن میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد کے مارے جانے کو کالعدم تحریک پاکستان اپنا بڑا نقصان سمجھ رہی ہے۔عسکری ذرائع کے مطابق بنوں میں اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد کیے گئے آپریشن کلین اپ کو تاریخ کے کامیاب ترین آپریشنز میں لکھا جائے گا، یہ آپریشن بہترین پیشہ وارانہ طریقے اور انتہائی صبر آزما مراحل میں مکمل کیا گیا اور فوج نے پیچیدہ ماحول یا کسی اور فیکٹر کا کوئی پریشر نہیں لیا۔کامیاب آپریشن کے بعد آرمی چیف نے ایس ایس جی اور وزیرستان کا دورہ کیا جس سے فوج، عوام اور دہشت گردوں سب کو انتہائی مضبوط پیغام گیا۔اس دورے میں آرمی چیف نے واضح کیا کہ مسلح افواج دہشتگردوں کی طرف سے شروع کی گئی لڑائی کو دہشت گردوں کے گڑھ تک لے جائیں گی۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو حتمی طور پر توڑنے کا پیغام بھی دیا۔آرمی چیف نے بنوں آپریشن کے ہیرو ایس ایس جی کمانڈوز کو ماتھے کا جھومر قرار دیا۔آرمی چیف کے عزم سے واضح ہوا کہ بنوں آپریشن دہشت گردی کی جنگ کی آخری لڑائی کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…