پشاور(آن لائن)محکمہ تعلیم نے میدانی علاقوں میں تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ تبدیل کردیا،میدانی علاقوں میں 25 دسمبر سے تعطیلات کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے صوبہ کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 1 جنوری تک ہوگی،سردی کی لہر میں غیرمعمولی اضافے کی پیشن گوئی اور موسم میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے فیصلہ کیا گیاسمر زون کے سکولز کل 25 دسمبر سے 1جنوری تک بند رہینگے، ونٹر زون کے اسکول بھی 25 دسمبر سے 15 فروری 2023 تک بند رہیں گے۔