جنرل باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیگ کا معاملہ، تین ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، اہم انکشاف

  جمعرات‬‮ 22 دسمبر‬‮ 2022  |  19:09

اسلام آباد(آن لائن)ایف بی آر سے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کا معاملہ کے ملزمان شہزاد نیاز،ارشد علی اور عدیل اشرف اسپیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔عدالت کا تینوں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ملزمان کے وکلاء اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوگئے۔تفتیشی افسر کی جانب سے تینوں ملزمان کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر نے بتایاکہ ملزم شہزاد نیاز نے دیگر دو شریکِ ملزمان کو پیسے کے عوض بیچتا،شریکِ ملزمان نے ایف بی آر کا ریکارڈ صحافی کو فروخت کیا، عدالت نے تینوں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎