بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

ناصر بٹ نے نجی ٹی وی چینل کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما ناصر بٹ نے لندن میں ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔لندن ہائیکورٹ کے جج ماسٹر ڈیگنل نے نجی ٹی وی چینل کو مقدمے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ جیتا، ٹی وی چینل نے اپنے دو پروگراموں میں ناصر بٹ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ کے خلاف مہم سیاسی مخاصمت پر چلائی گئی، ناصر بٹ کو نواز شریف سے قربت پر پی ٹی آئی حکومت اور چند اینکرز نے نشانے پر رکھا، ناصر بٹ کو ارشد ملک کی ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی حکومت اور چند اینکرز نے نشانے پر رکھا۔جج ماسٹر ڈیگنل نے چینل کو نواز شریف، ناصربٹ کے خلاف برطانیہ میں بیبنیاد الزامات لگانے سے روک دیا اور کہا کہ ایک اینکر کے اس دعویٰ کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا کہ نواز شریف نے ناصر بٹ کی سزا رکوانے میں کوئی کردار ادا کیا تھا، الزامات کے باعث ناصر بٹ کو پریشانی اور خاندان پر حملے کے باعث وہ مناسب ہرجانے کے مستحق ہیں۔برطانوی ہائیکورٹ کے جج نے مقدمہ واپس لینے کیلئے لیگی قیادت اور شریف خاندان کے افراد سے ناصر بٹ پر دباؤ ڈلوانے کو پریشان کن صورت حال قرار دیا۔جج نے قبول کیا کہ ناصر بٹ کے بھائی کے تین قاتلوں کے قتل میں ناصر بٹ کا ہاتھ نہیں تھا۔

جج نے چینل کی یہ استدعا قبول نہیں کہ پروگراموں کو زیادہ نہ دیکھے جانے کے سبب مطلوبہ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم نہ دیا جائے۔ناصر بٹ نے اس موقع پر کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والے بینقاب ہوئے، یقین تھا فتح سچ کی ہو گی، برطانوی عدالت کا فیصلہ نواز شریف کی بے گناہی کا نیا ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ برطانوی ہائیکورٹ نے تسلیم کیا کہ ہمارے خلاف کارروائی سیاسی و انتقامی تھی، جج نے تسلیم کیا ہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو بنا کر میں نے نواز شریف کے خلاف ظلم کو بے نقاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…