عمران خان کی چھٹی شاہ محمود قریشی کو بڑا عہدہ مل گیا

19  دسمبر‬‮  2022

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جگہ وائس چیئرمین شاہ محمود قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر قرار دے دیے گئے۔اسپیکر سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے عمران خان کا کردار ختم کر دیا، ارکان اسمبلی کے اجتماعی استعفے قبول کرنے کا اختیار نہیں رہا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھے خط پر کوئی جواب نہ ملنے پر ذاتی حیثیت میںپیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے بدھ یا جمعرات کو اسپیکر راجا پرویز اشرف کے سامنے پیش ہونے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان پارٹی مشاورت میں پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کے حوالے سے حتمی تاریخ کی منظوری دیں گے۔ذرائع کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کچھ روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اراکین کے استعفوں کی تصدیق کے لیے وقت مانگا تھا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تاحال استعفوں کی تصدیق کے لیے وقت نہیں دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی اپنے خطاب میں کہا تھا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے ہم قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…