اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سے ون ڈے سریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن دورہ پاکستان میں نیوزی لینڈ ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹوم لیتھم، فن ایلن، مائیکل بریسویل ،ڈیون کونوے ،لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل ،ہنری نکولز، گرین فلپس، مچل سینٹنر، ہینری شیپلے، اش سودھی اور ٹم ساتھی ٹیم میں شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ کے بعد تین ون ڈے میچز کھیلے گی، کیویز کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ون ڈے میچز دس، بارہ اور چودہ جنوری کو کراچی میں ہوں گے۔