پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

23دسمبر تک جانے کی ضرورت کیا ہے ؟ اگلے پندرہ منٹ میں اسمبلیاں تحلیل کر نے کی ایڈوائس بھیجیں ،وزیر داخلہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کر نے کے اعلان پر کہا ہے کہ 23دسمبر تک جانے کی ضرورت کیا ہے ؟اگلے پندرہ منٹ میں اسمبلیاں تحلیل کر نے کی ایڈوائس بھیجیں ،ہم تو چاہتے ہیں حکومتوں سے باہر آئیں اور جو تین ماہ میں انہوںنے کیا وہ سب قوم کے سامنے آئے ،

ن لیگ کے پاس پرویز الٰہی کو دینے کیلئے اب کچھ نہیں، دیکھئے گا ایک ہفتے میں کیسا یوٹرن آئے گا؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ جمعہ تک کیا کرنا ہے ؟ اگر اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو تحلیل کر دینی چاہئیں ،یہ کوئی بہانہ تلاش کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پرویز الٰہی کرپشن کررہے ہیں چار دن مزید کر لیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ڈرامہ بند کریں اور اسمبلیاں تحلیل کریں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ساتھ وزرائے اعلیٰ بیٹھے ہیں سمری تیار کریں اور تحلیل کر دیں ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پارلیمانی پارٹی کے کچھ لوگوں کا کہنا ے کہ ہمیں آئینی حق استعمال کر نا چاہیے اور کچھ لوگوں کی سوچ ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو ہمیں الیکشن میں جاناچاہیے اور انہیں بالکل نہیں روکاجانا چاہیے یہ اسمبلیاں تحلیل کریں اور حکومت سے باہر آئیں اور پھر آئین کے مطابق چلنا چاہیے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ حتمی فیصلہ لیڈر شپ کریگی ، نوازشریف نے دونوں کانقطہ نظر سن لیا ہے اور ابھی فیصلہ نہیں کیا اور اگلے ایک دو روز میں فیصلہ کرلینگے ۔ انہوںنے کہاکہ میں اس موقف کے حق میں ہوں اگر آئین کے مطابق نوے دن میں الیکشن ہوتے ہیں تو ہم بہتر پوزیشن ہونگے اس بندے کو ایکسپوز کر نا چاہیے یہ فتنہ جب تک رہے گا ملک کوبہتری کی طرف نہیں جانے دے گا ۔ وزیر داخلہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تم نے جو کرپشن کی ہے ، تمہارے قصے کہانیاں پوری قوم کے سامنے ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کی سات دن بعد ضمانت ہو جاتی ہے ، عمران خان نے لوگوں کو دو تین سال بند رکھا ہے ، یہ اتنے بے شرم ہیں اس کا کوئی جواب نہیں دیتے ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ یہ وہی باجوہ صاحب جنہیں آپ ایکسٹینشن دیتے تھے ، اب وہ سیٹ پر نہیں رہے اور یہ بے شرمی سے تمام الزامات باجوہ صاحب پر لگا رہے ہیں ، عمران خان انتہائی جھوٹا آدمی ہے ۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی پہلے بھی دعا کر نے کے بعد عمران خان کے پاس بھاگ گئے تھے ،چوہدری پرویز الٰہی کو معلوم ہے کہ اس کی اب ہمارے پاس کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پاگل آدمی ہے اسے چوہدری پرویز الٰہی نے ضرور سمجھایا ہوگا ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پرویز الٰہی جھوٹ بول رہے ہیں ، باجوہ صاحب نے نہیں کہا آپ عمران خان کے ساتھ جائیں ،

واپڈا ہائوس سے ان کو فون آیا تو انہوں نے باجوہ صاحب سے پوچھا تو باجوہ صاحب نے کہا تھا جیسے آپ کی مرضی کریں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مجھے ابھی بھی خطرہ ہے پھر کوئی دائو لگا کر بیٹھیں نہ رہیں ، 23تاریخ جانے کی ضرورت کیا ہے ؟آپ اگلے پندرہ منٹ میں ایڈ وائس بھیجیں ۔ انہوں نے کہاکہ 23دسمبر تک کیوں ؟آج ہی باہر نکلیں ، تین ماہ میں جو کیا ہے وہ سامنے آئیں گے تو لوگ لعنت بھیجیں گے ، پنجاب اور کے پی کے میں جوکرتے رہے ہیں سب سامنا آنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ نگران حکومت آنی چاہیے آئین کے مطابق الیکشن ہونے چاہئیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…