جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

براہ مہربانی ڈاکوؤں سے مزاحمت نہ کریں، کراچی پولیس چیف کی شہریوں سے اپیل

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ، آن لائن) کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جاوید عالم اوڈھو نے طالب علم بلال ناصر کے قتل کے واقعہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ براہ مہربانی ڈاکوؤں سے مزاحمت نہ کریں، ان کا کہنا تھاکہ ملزم کی گرفتاری سے امید کرتے ہیں کہ مقتول کے ورثاء کا

پولیس پر اعتماد بحال ہو سکے گا۔ دوسری جانب پولیس نے این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال ناصر کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملز م نظام کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال کے قتل میں ملوث ملزم نظام کو سپر ہائی وے کے قریب گوٹھ سے گرفتار کیاگیا جبکہ دوسرے ملزم کی نشاندہی بھی ہوچکی جلد گرفتار کرینگے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نظام سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزم نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل پولیس مقابلوں میں زخمی بھی ہوچکا ہے، ملزم ایک مقدمے میں جیل بھی گیا لیکن 8 روز بعد ضمانت پر رہا ہوگیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں ڈاکوؤں نے این ای ڈی یونیورسٹی گیٹ کے قریب ہوٹل پر لوٹ مار کی، اکیس سالہ بلال ہوٹل پردوستوں کیساتھ چائے پی رہا تھا۔موبائل فون چھیننے کی کوشش پر این ای ڈی میں پٹرولیم انجینئرنگ کے تھرڈ سمیسٹر کے طالبعلم نے مزاحمت کی اور ڈاکو پرقابو پالیا لیکن ڈاکو نے انتہائی قریب سے گولی چلادی، بلال کوسینے اور پاؤں پرگولی لگی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…