کوئی طاقت مجھے عائشہ سے شادی کرنے سے روک نہیں سکتی، بھارتی اداکار کی ”میرا دل یہ پکارے“ سے وائرل ہونے والی لڑکی کو شادی کی پیشکش، پاکستان آنے کا اعلان

15  دسمبر‬‮  2022

ممبئی(این این آئی) بھارتی ٹی وی اداکار فیضان انصاری نے میرا دل یہ پکارے گانے پر ڈانس سے وائرل ہونیوالی پاکستانی لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی۔بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی وی اداکار فیضان انصاری پاکستانی وائرل لڑکی سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں

جلد پاکستان آرہا ہوں اور پاکستانی لڑکی کو یہاں آکر شادی کیلئے راضی کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل یہ پکارے پر ڈانس کرنیوالی لڑکی میرے خوابوں میں بھی آتی ہے میں اسے حق مہر میں 15لاکھ روپے دوں گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کی مطابق فیضان انصاری نے کہا کہ کوئی بھی طاقت مجھے عائشہ سے شادی کرنے سے روک نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کیلئے بھی اپلائی کردیا ہے اور جلد پاکستان آکر وائرل ہونے والی لڑکی سے شادی کرونگا۔ واضح رہے کہ مشہور گانے میرا دل یہ پکارے آجا کے ری مکس ورژن پر منفرد ڈانس کرکے راتوں رات مشہور ہونیوالی ٹک ٹاکر عائشہ نے اب فیشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور گانے میرا دل یہ پکارے آجا کے ری مکس ورژن پر منفرد ڈانس کر کے راتوں رات مشہور ہونیوالی ٹک ٹاکر عائشہ نے اب فیشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے،عائشہ عرف مانو باقاعدہ فیشن ماڈل بن چکی ہیں انہوں نے ایک برائیڈل فوٹو شوٹ بھی کروایا ہے جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو کچھ خاص پسند نہیں آیا اور انہوں نے ان کے کپڑوں اور میک اپ پر دل کھول کر تنقید کی۔ عائشہ کی شہرت نے اسے سرحد پار سے بھی کام دلوا دیا ہے، اس کو بھارت کے معروف گلوکار سی جی ڈھلوں کے ساتھ ایک ویڈیو میں کاسٹ کر لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…