بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے ہیلی کاپٹر کو سائیکل بنا دیا تھا، حنیف عباسی

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہالینڈ کے وزیرِ اعظم کے سائیکل پر سفر کے نعرے لگائے اور خود ہیلی کاپٹر کو سائیکل بنا دیا تھا۔حنیف عباسی نے سردار نسیم کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے راولپنڈی میں ہونے والے کنونشن میں شرکت کی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

شہباز شریف اور خاندان کے صادق و امین ہونے کی بین الاقوامی سطح پر تصدیق ہو گئی ہے، ڈیلی میل نے ہمارے قائدین کی تذلیل کی، شہبازشریف کے خلاف بین الاقوامی سطح پر تحقیقات ہوئیں اور وہ کلیئر قرار پائے، پارٹی نواز شریف پر جان نچھاور کرتی ہے، رانا ثناء اللّٰہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، عدالت نے انہیں باعزت بری کر دیا۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی چوری تم کرو، زکوٰۃتم کھاؤ، ملک کی بربادی میں حصّہ ڈالو اور الزام دوسروں پر لگاؤ،فرنٹ پرسن رکھ کر جائیدادیں ضبط اور قبضے تم کرتے رہے ہو، تم لوگوں نے ملک کو بدترین معاشی مسائل، قرضوں کے بوجھ میں پھنسا دیا۔حنیف عباسی نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ عمران کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، یہ وہ انسان ہیں جنہوں نے نواز شریف، پرویز مشرف اور چوہدری شجاعت کا ساتھ چھوڑا، میں اور میرے ساتھی ان کا سیاسی قبر تک پیچھا کریں گے۔اْنہوں نے کہا کہ نواز شریف سے بغض میں پارک کا نام اقبال پارک رکھا گیا، چھوٹی سوچ اور حرکتوں سے نواز شریف کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکو گے، عمران نیازی تم اسمبلی نہیں توڑو گے کیونکہ چوہدری پرویز الہٰی نے اٹک جیل کے 6 بائی 6 کا نقشہ بیان کر کے تمہیں حقیقت بتا دی ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا حکومت کی وجہ سے ہی تو یہ آج آزاد ہیں، ورنہ آئیں اسلام آباد، صرف بڑی بڑی باتیں ہوئیں اور بڑے الزمات لگائے گئے۔

اْنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پہلے پنجاب سنوارا، اب پاکستان سنوار رہے ہیں، جیل کاٹی، خاندان جلا وطن ہوا، انجام یہ نکلا کہ بین الاقوامی عدالتوں سے کلیئرنس ہوگئی۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ چاہے مریم نواز ہوں، احسن اقبال ہوں یا شاہد خاقان ہوں سب نے سزا بھگتیں، لیکن اٹک ہو اڈیالہ ہو یا کیمپ جیل کارکنان نے مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…