کراچی (پی پی آئی)گیلپ ورلڈ کی جانب سے پچھلے کچھ برسوں میں کیے گئے رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوری دنیا دکھ اور نا خوشی سے بھر گئی ہے،زیادہ سے زیادہ لوگ پریشان رہنے لگے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق گیلپ کے سرویز میں کہا گیا ہے کہ دوسرے ممالک کے عوام کی نسبت پاکستانی زیادہ مطئمن، خوش اور خود کو معتبر سمجھتے ہیں، البتہ سیکھنے سے انہیں کوئی خاص دلچسپی نہیں۔پاکستانیوں میں سے 92 فیصد سمجھتے ہیں کہ وہ عزت دار زندگی گزار رہے ہیں،خوشی کے معاملے میں 61 فیصد پاکستانیوں نے 60 فیصد بھارتیوں کو معمولی مارجن سے شکست دی تاہم مجموعی طور پر گزشتہ 10برسوں میں دنیا میں ناخوشی کے احساس میں اضافہ ہوا ہے۔