جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

بابر اعظم نے شعیب ملک کو صاف جواب دے دیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں ہی مجھ پر واضح کر دیا تھا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گا۔ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے اپنے اور بابر کے تعلق سے متعلق

بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں کے تعلقات بالکل ٹھیک ہیں۔آل راؤنڈر نے کہاکہ مجھے بابر نے ایشیا کپ میں یہ بولا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جو ٹیم جائے گی وہ ایشیا کپ والی ہی جائے گی، اس کی طرف سے بات چیت ہوتی رہی، ہم دونوں کا تعلق اچھا ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ میں ہمیشہ سے اسے اپنا چھوٹا بھائی سمجھتا ہوں، جب جب اسے ضرورت پڑی، چاہے گرومنگ ہو یا کوئی مشورہ، میں ہمیشہ سے اس کے لیے موجود ہوں اور رہوں گا۔انہوںنے کہاکہ میں ایسا نہیں ہوں کہ کسی وجہ سے ٹیم میں نہیں آیا تو ناراض ہوجاؤں یا منہ بنا لوں، یا اس سے بات نہیں کروں، میں کبھی ایسا کروں گا بھی نہیں، میری دعائیں ہمیشہ اس کے ساتھ ہیں۔شعیب ملک نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ چاہوں گا وہ ترقی کرے اور اس کا نام ٹیبل کے ٹاپ پر ہو، مجھے اس سے کوئی گلہ نہیں ہے۔آل راؤنڈر نے بتایا کہ میری اس سے ورلڈ کپ کے بعد اس چیز پر کوئی بات نہیں ہوئی، میں نے خود اس سے تھوڑی دوری اختیار کی تھی کیونکہ جب ایک بندہ کپتان ہو تو اسے لیڈرشپ کرنے دینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…