اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عوام کو پٹرول پر 42 روپے فی لٹر تک ریلیف ملنے کا امکان

datetime 6  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن/این این آئی)پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری آگئی ، پٹرول پر 42 روپے فی لٹر تک ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کے حکام کا کہنا ہے کہ روس سے تیل درآمد کرنے کی صورت میں

پاکستان میں پٹرول کی قیمت 182 روپے فی لٹر ہوگی اور عوام کو ریلیف دیا جاسکے گا تاہم اس حوالے سے باضابط معاہدہ کیا جائے گا اور تمام قواعد و ضوابط کوپورا کیا جانا ضروری ہے،وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں روس سے درآمد شدہ تیل کی قیمت 182 روپے فی لٹر تک ہو گی،روس سے برنٹ آئل مارکیٹ کی نسبت 26 ڈالر فی بیرل تیل سستا ملے گا،موجودہ صورتحال میں روس سے 65 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل میں تیل درآمد ہو گا،تمام بین الاقوامی ٹیکسز شامل کرکے بھی پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 41 سینٹ فی لٹر تک ہو گی،ڈالر ایکسچینج ریٹ کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 92 روپے 27 پیسے لیٹر بنتی ہے،پیٹرول پر فی لٹر مقامی ٹیکس 90 روپے تک ہیں،موجودہ صورتحال میں روس سے تیل درآمد کیا جائے تو پیٹرول کی قیمت 42 روپے فی لٹر کم ہو سکتی ہے، اس وقت پیٹرول کی قیمت 224 روپےفی لیٹر ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ روس سے رعایتی قیمت پر تیل لینے کا فیصلہ صرف دکھانے کیلئے ہے۔مزمل اسلم نے وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد نہیں کیا جائے گا، مصدق ملک بتائیں تیل کس دن اور کس کنڈیشن میں آئے گا؟انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے 8 ماہ بعد ان کو یاد آیا ہے کہ روس سے تیل خریدیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…