پاکستان سے پنڈی ٹیسٹ ہارنے کا کوئی ڈر نہیں ہے، پال کولنگ وڈ

4  دسمبر‬‮  2022

راولپنڈی (این این آئی)انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ وڈ نے کہا ہے کہ ہمیں پنڈی ٹیسٹ ہارنے کا کوئی ڈر نہیں ہے، ہمارا فیصلہ میچ کو دلچسپ بنانا تھا۔راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پال کولنگ وڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم کو ٹیسٹ میچ ہارنے کا کوئی ڈر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو دیکھنا ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے، ہم ٹیسٹ کرکٹ بھی ٹی 20 کی طرح دلچسپ بنانا چاہتے ہیں۔اسسٹنٹ کوچ نے کہا کہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کو نئے طریقے سے کھیلنے کا سوچ رہا ہے، ٹیسٹ میچ جیتنا یا ہارنا دونوں ہی دلچسپ ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ انگلینڈ میں جارحانہ مزاج سے کھیلنے والے کھلاڑی اور کوچ ہیں، برینڈن میک کلم کی کوچنگ اسٹائل نیا ہے۔ پال کولنگ وڈ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پچ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، پاکستان کو راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سرپرائز دیا، مخالف ٹیم پریشر میں ہے، ہمارے پلیرز کافی پراعتماد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز ڈرا کرنے نہیں آئے،جانتے ہیں ہار کے بعد انگلش ٹیم پر بھی پریشر ہوسکتا ہے۔انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے کہا کہ گرائونڈ میں اب گیند بڑی مشکل سے ریورس ہو رہی ہے، پاکستانی کرائوڈ بہت شاندار ہے، جس کی وجہ سے ہم پاکستان آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ میچ کو شائقین انجوائے کرتے ہیں، ایسا ہی کچھ پنڈی اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملا، جو روٹ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کر کے پاکستان کو پریشرمیں ڈالنا چاہ رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…