مونس الٰہی نے سب کچھ بے نقاب کردیا،اسمبلی توڑنے کے لئے چوہدری پرویز الٰہی عمران خان سے زیادہ فوج سے رابطے میں ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

4  دسمبر‬‮  2022

لاہور (آن لائن) جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم)کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ عمران خان یوٹرن کے بادشاہ ہیں، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان واپس لے لیں گے جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کو اقتدار سے مطلب ہے،وہ وزیراعلیٰ رہنا چاہتے ہیں،

عمران خان کے ساتھ ہوں یا شہباز شریف کے ساتھ، انہیں فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے اپنی سیاسی صف بندی ہمیشہ فوج کو دیکھ کر ہی کی ہے۔ان کے صاحبزادے مونس الٰہی نے سب کچھ بے نقاب کردیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے کہنے پر ق لیگ نے عمران خان کی حمایت کی۔اس لئے اسمبلی توڑنے کے لئے چوہدری پرویز الٰہی عمران خان سے زیادہ فوج سے رابطے میں ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین ایسی مشکل میں ہیں کہ ان کے پاس پارلیمنٹ میں واپسی اور حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کے سوا کوئی چارہ کار نہیں۔ لانگ مارچ میں ہزیمت کے بعد عمران خان کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی حربہ باقی نہیں رہ گیا کیونکہ حکومت نے پی ٹی آئی کی افراتفری کی سیاست کا دباؤ قبول نہیں کیا۔جتنی محنت عمران خان کی،اتنا اثر نہیں ہوا۔جے یو پی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ عمران خان سیاست کو مذاق بنانے کے بجائے، سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔دوغلی پالیسی سے عمران خان کو پہلے کوئی فائدہ ہوا، اور نہ ہی مزید ہونے کی توقع ہے۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ وہ سمجھ داری کا ثبوت دیتے ہوئے،پر امن سنجیدہ سیاست کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…