بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ارشد شریف نے اللہ کی راہ میں جان دی، انہیں مردہ مت سمجھو، مولانا طارق جمیل کی خصوصی دعا

datetime 3  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) معروف اسکالر مولانا طارق جمیل نے شہید ارشد شریف کے چہلم کے موقع پر خصوصی دعا میں کہا ہے کہ ارشد شریف نے اللہ کی راہ میں جان دی انہیں مردہ مت سمجھو۔تفصیلات کے مطابق شہید صحافت ارشد شریف کا چہلم ان کے گھر میں ہوا، چہلم کے موقع پر شہید ارشد شریف کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کرائی گئی

اور شہید ارشد شریف کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی گئی۔معروف اسکالر مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر خصوصی دعا کرائی، انھوں نے کہا کہ شہید ارشد شریف نے اللہ کی راہ میں جان دی انہیں مردہ مت سمجھو، شہید کا خون کبھی جمتا نہیں۔معروف اسکالر نے کہا کہ کیا ظالموں نے اللہ کو غافل سمجھاہواہے؟ ایک زرہ بھی خداسے پوشیدہ نہیں ہے، اللہ تعالی کی جانب سے ظالم کی پکڑبڑی سخت ہوگی۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مظلوم کی آہ پر اللہ کاعرش ہل جاتاہے، ظالم کا حساب دنیا سے شروع ہوجاتا ہے ہمیں پتہ نہیں چلتا، ظالم دنیا میں اپنی طاقت سے بہت کچھ مینج کرلیتا ہے لیکن ظالم کی طاقت میرے اللہ کے سامنے کچھ نہیں۔انہوں نے کہاکہ قیامت کے دن ہر مظلوم کے وکیل محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے، تمام مقتول حضرت امام حسین کے جھنڈے کے نیچے ہوں گے۔معروف اسکالر نے کہا کہ قیامت کے دن اللہ سب سے پہلے قتل اور مقتول کا حساب کرے گا، ارشد شریف کو بخشش کیلئے دعاؤں کی ضرورت نہیں، جو ارشد شریف کے دعا کرتا ہے تو سمجھے وہ اپنے لیے دعا کر رہا ہے، ارشد شریف کی نیکی اور شہادت کے صدقے دعا کرنے والے کو فائدہ ہوگا۔دعا کے بعد مولانا طارق جمیل نے شہید ارشد شریف کی والدہ سے ملاقات کی، ارشد شریف کی والدہ نے دعا میں شرکت پر مولانا طارق جمیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا میرے بیٹے کے لیے آپ نے بہت اچھی دعا کرائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…