اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

تمام استعفے مل گئے، تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار چیئرمین عمران خان کو دیدیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دے دیا ، وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاہے کہ عمران خان فیصلہ کریں تو 5 منٹ میں اس پر عمل ہوگا۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ محمود خان

کی زیر صدارت سی ایم ہاؤس میں ہوا، جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔ اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دیدیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پختونخوا علی محمود خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے ارکان اسمبلی ہیں، جو فیصلہ آپ کریں گے، وہی قبول ہوگا، تمام ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے مجھے دے دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ استعفے نہ دیں، جب بھی عمران خان کا حکم ہوا، ہم سب فارغ ہوجائیں گے،خیبرپختونخوا آپ کا ہے، یہ آپ کا گھر ہے، ہم آپ کے فیصلے کے منتظر ہیں،جب آپ نے پکارا، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔  تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دے دیا ، وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاہے کہ عمران خان فیصلہ کریں تو 5 منٹ میں اس پر عمل ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…