اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

‘اگر دنیش یا پانڈیا مجھے وہ چھکے مارتے تو افسوس ہوتا لیکن کوہلی کی الگ کلاس ہے،حارث رئوف

datetime 1  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) پاکستان کے فاسٹ بولر حارث روف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی کی جانب سے لگائے گئے چھکوں پر بات چیت کی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر ایسا رہا جیسے کوئی گاڑی کھردری روڈ پر چل رہی ہو۔

مسلسل ڈگمگانے کے بعد بالآخر ٹیم نے فائنل کا ٹکٹ کٹوایا لیکن انگلینڈ نے ٹرافی تھامنے کا موقع نا دیا۔ ورلڈکپ میں پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلا گیا جس میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی اور میچ کے ہیرو ویرات کوہلی قرار پائے جنہوں نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ آخری چند اوورز میں ویرات نے حارث کی گیند پر دو چھکے لگائے جس کی وجہ سے ہدف کا تعاقب کرتی بھارتی ٹیم جیت کے قریب آئی۔ اس حوالے سے حارث نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ دنیا کا کوئی اور کھلاڑی ہوتا تو وہ مجھے اس وقت یہ چھکے نہیں لگاسکتا تھا، یہ کوہلی تھا ۔ حارث نے کہا کہ اگر مجھے یہ چھکے دنیش کارتک یا ہاردک پانڈیا نے لگائے ہوتے تو مجھے دکھ یا افسوس ہوتا، مجھے ویرات کوہلی نے یہ چھکے لگائے، اس کی ایک الگ کلاس ہے ۔ پاکستانی بولر نے بھارتی بیٹر کی تعریف میں مزید کہا کہ ‘کوہلی نے جس طرح پورے ٹورنامنٹ میں کھیلا، اس کی کلاس دکھائی دی، سب جانتے ہیں کہ وہ جس قسم کے شاٹس کھیلنے کا اہل ہے ۔ حارث رف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کوہلی مجھے ایسے شاٹس لگاسکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…