پشاور(این این آئی)سابق وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ میں لوگوں کی کثیرتعداد میں شرکت پرسب کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، حیران ہوں کہ کب تک میڈیا ٹرائل ہوگا، کل خبر آئی کہ ارشدشریف کا لیپ ٹاپ مرادسعید کے پاس ہے،ارشد شریف کوجو تھریٹ تھے وہ کس کی طرف سے تھے،
سب کومعلوم ہے۔ پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرمراد سعید کاکہنا تھا کہ حقیقی آذادی مارچ میں لوگوں کی کثیرتعداد میں شرکت پرسب کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، کل جلسہ کے دوران بریکنگ نیوزچلی، کہ ارشدشریف کے قتل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، اورخبر یہ چل رہا تھا کہ ارشدشریف کا لیپ ٹاپ مرادسعید کے پاس ہے، میں حیران ہوں،کہ کب تک میڈیا ٹرائل ہوگا، ارشد شریف کوجو تھریٹ تھے،اورکس کی طرف سے تھے، سب کومعلوم ہیں، مرادسعید کاکہنا تھا کہ ارشدشریف تھریٹ کے حوالے سے وہ بڑے بڑے آدمیوں کے دروازے کھٹکھٹاچکاہے،ارشد شریف کا ویزہ ختم نہیں ہواتھا، بلکہ دبئی سے نکالاگیاہے، ارشدشریف کو کسی کے دباؤ پر دبئی سے نکالاگیاہے، دوسری مرتبہ مجھے میڈیا چینل کے ذریعے سے پتہ چلاہے کہ مجھے ایف آئی اے نے طلب کرلیاہے۔ مراد سعید نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ میں لوگوں کی کثیرتعداد میں شرکت پرسب کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، حیران ہوں کہ کب تک میڈیا ٹرائل ہوگا، کل خبر آئی کہ ارشدشریف کا لیپ ٹاپ مرادسعید کے پاس ہے،ارشد شریف کوجو تھریٹ تھے وہ کس کی طرف سے تھے، سب کومعلوم ہے۔