ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی نے عمران خان کو پہاڑیوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ و سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا علاج لاہور کے شوکت خانم سے ہی مکمل کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے پنڈی جلسے کے بعد بنی گالہ جانے کے بجائے لاہور واپسی کا سفر اختیار کیا جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے

لاہور گئے ہیں اوراپنی رہائش زمان پارک کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔تفصیل کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی راولپنڈی سے لاہور جانے کی اندروانی کہانی سامنے آئی ہے،ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اپنا علاج شوکت خانم کے علاؤہ کسی اور ہسپتال سے نہیں کروانا چاہتا،سابق وزیر اعظم اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے لاہور کو مرکز بنانا چاہتا ہے،نئی سیاسی چال بھی یہاں سے چلنا چاہتا ہے،عمران خان خود کو بنی گالہ کی بجائے لاہور میں زیادہ محفوظ سمجھتا ہے،ذرائع نے بتایا کہ سابق خاتون اول بشری بی بی نے بھی پہاڑیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا،حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتاری کے خوف سے بنی گالہ نہیں آیا،عمران خان کے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اسے حراست میں لیا جاسکتا ہے، حالیہ تبدیلی کی وجہ سے بھی اب لاہور زیادہ محفوظ رہے گا،عمران خان کو الیکشن جلد کروانے سمیت کسی بھی کیس میں ریلیف کی کوئی ضمانت نہیں دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…