ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے شہر جدہ میں میں دو روز قبل ہونے والی طوفانی بارش کے دوران ایک شہری کی سیلابی ریلے کے درمیان نماز ادا کرنے کی ویڈیو عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔رعد عبداللہ المطیری نیبتایا کہ ان کے والد ہی وہ شخص ہیں جنہیں سیلابی ریلے میں نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سیلابی ریلے میں نماز کی ادائی کی یہ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔رعد نے بتایا کہ گردش کرنے والی ویڈیو کو ایک پڑوسی نے فلمایا تھا اور ہمیں نہیں معلوم تھا کہ وہ والد کی ویڈیو بنا رہا ہے۔رولنگ کلپ کی تفصیلات کے بارے میں رعد نے کہا کہ ہم گھر پر تھے۔ خاص طور پر حوش العمارہ میں تھے جہاں بارش کے پانی کی کثرت کی وجہ سے کاریں گھر میں لانے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے۔اس نے مزید کہا کہ سیلاب اچانک بڑھ گیا اور والد کو بہا لے گیا۔ جب میں نے والد کو دیکھا تو میں نے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی اور اسے بچانے کے لیے پہل کی۔ کچھ پتھر رکھ دیے تاکہ میں دروازے سے باہر نکل سکوں۔ میں والد تک پہنچنے کے قابل ہو گیا۔ میرا بھائی ان کے ساتھ گاڑی میں تھا لیکن سیلاب ہمیں بہا کر لے گیا۔رعد نے مزید کہا کہ میں اپنے والد کے ساتھ سوار ہوا۔ ہم سیلاب میں بہہ گئے، اور میں اپنے والد اور اپنے بھائی کو گاڑی سے نکالنے میں کامیاب ہو گیا۔ لیکن میرے والد سیلاب کی شدت کی وجہ سے میرے ہاتھ سے پھسل گئے۔ رعد نیمزید کہا کہ “والد نے دوسری گاڑی کے وائپرز پکڑ لیے۔ اس کی گرل پر چڑھ گئے۔ جب ظہر کی نماز کا وقت ہوا تو انہوں نے وہیں نماز پڑھنا شروع کردی۔ اس وقت ان کے ارد گرد طوفانی پانی بہہ رہا تھا۔