لاہور( این این آئی)روس کے ساتھ ممکنہ تیل کے معاہدے پر بات چیت کے لئے پاکستانی وفدآج (پیر) کے روز روس جائے گا۔یہ بات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومت نے وزارت پیٹرولیم کو اختیار دے دیا ہے اور پیرکے روز ہماری ٹیم مذاکرات کے لیے روس روانہ ہوگی۔ میری وزیر پٹرولیم سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے مجھے ڈویلپمنٹ کی تصدیق کی ہے۔ہمیں دعا کرنی چاہیے یہ دورہ کامیاب ہو اور حکومت عوام کے لیے سازگار شرائط و ضوابط پر معاہدہ کرنے کا انتظام کرے۔