ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اللہ تعالی نے عہدہ دیا، جو چیز اللہ دیتا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا چودھری پرویزالٰہی نے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال کنٹرول میں ہے، جب تک اللہ نہ چاہے،پنجاب حکومت کو کچھ نہیں ہو گا۔وزیراعلی پنجاب سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال اوراخبارات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے عہدہ دیا، جو چیز اللہ دیتا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا،

مختصر عرصے میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بے پناہ کام کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا عوام کی خدمت کررہے ہیں،نیت کا پھل مل رہا ہے ،کسی سے کوئی بعض نہیں،مثبت سوچ رکھتے ہیں۔ دو، ڈھائی ماہ میں سال سے زیادہ کام کر کے دکھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اے پی این ایس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الحمداللہ سیاسی صورتحال کنٹرول میں ہے۔جب تک اللہ نہ چاہے،پنجاب حکومت کو کچھ نہیں ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے عہدہ دیا، جو چیز اللہ دیتا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا۔پنجاب حکومت اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے قائم و دائم ہے،مدت پوری کریںگے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ مختصر عرصے میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بے پناہ کام کیاہے۔ ہماری نیت نیک اورسمت درست ہے۔اللہ تعالیٰ نے موقع دیا عوام کی خدمت کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہاکہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہے ، اللہ تعالیٰ کو یاد کرکے فیصلے کرتے ہیں جس کا پھل بھی ملتا ہے اور اب ہمیں نیت کا پھل مل رہاہے کسی سے کوئی بعض نہیں،مثبت سوچ رکھتے ہیں۔دو، اڑھائی ماہ میں سال سے زیادہ کام کر کے دکھایا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اخبارات کے واجبات ایک ماہ کے اندر ادا کرنے کاحکم دے دیا

اورمزید کہاکہ علاقائی اخبارات کو 25فیصدکوٹہ ملے گا،کلراشتہار بھی دئیے جائیں گے۔صدر آل پاکستانی نیوز پیپرز سوسائٹی سرمد علی نے کہاکہ چودھری پرویزالٰہی میڈیا فرینڈلی وزیراعلی ہیںہمیشہ اخبارات کو سپورٹ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے اخبارات کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ دست شفقت رکھا۔ خوشنود علی خان نے کہاکہ جب سے آپ آئے ہیں اخبارات کو ادائیگیاں شروع ہوگئی ہیں۔

ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال اوراخبارات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ صدر سرمد علی، نائب صدور جمیل اطہر، شہاب زبیری، سیکرٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی، جوائنٹ سیکرٹری محسن بلال، سیکرٹری فنانس محمد اویس خوشنود، مجیب الرحمن شامی، سید سجاد بخاری،

ممتاز اے طاہر، خوشنود علی خان، صبا عمر یوسف، محمد یونس مہر، سید ممتاز احمد شاہ، قاسم علی، سید محمد منیر جیلانی، عمر مجیب شامی، ہمایوں گلزار، ڈاکٹر تنویر اے طاہر اور دیگر شامل تھے۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی،پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ اقبال چودھری اورڈی جی پی آر افرازاحمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…