ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

لانگ مارچ میں 15 سے 16 ہزار لوگ شامل ہیں ،رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں 15 سے 16 ہزار لوگ شامل ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پورے ملک سے آئے ہیں، اگردھرنا دیں گے تو 5 سے 7 ہزار لوگ رہ جائیں گے، عوام نے عمران خان کے جلسے،

لانگ مارچ کا بائیکاٹ کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں چند ہزار لوگ شامل ہیں، عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کر دیا ہے، لانگ مارچ شرکا کے اسلام آباد جانے سے روکنے کا پورا انتظام کیا ہے، وفاقی دارالحکومت میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو متحرک کر دیا گیا، سسٹم سے اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں سے نگرانی کی جارہی ہے، کیمروں کے ذریعے نگرانی جاری ہے، مانیٹرنگ روم میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں، ہم نے ہر قسم کے انتظامات کئے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کو ملا کر 26 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں، اگر یہ ہمیں کہتے کہ اتنے ہی بندے لانے تھے تو سول میں 16 ہزار پولیس اہلکار بٹھا دیتے، محاذ آرائی کی سیاست سے عمران خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، عمران خان اس پوزیشن میں نہیں کہ دھرنا دے سکیں، اگر دھرنا دیں گے تو مغرب کے بعد 5 سے 7 ہزار لوگ رہ جائیں گے، تقریبا 26 ہزار کے قریب نفری ڈیوٹی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں ابھی تک 7 سے 8 ہزار لوگ پہنچے ہیں، اتنی ہی تعداد لوگوں کی ابھی راستے میں ہے، جتنی تعداد ہے میرا نہیں خیال یہ اسلام آباد کی طرف جائیں گے، اگر ایسا کریں گے تو ہمارا پورا انتظام ہے، پندرہ ہزار کے سمندر کی حفاظت کے لیے 26 ہزار اہلکار ڈیوٹی کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…