جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

چیف سلیکٹر نے فوادعالم کوانگلینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہاہے کہ فوادعالم حالیہ 3 سیریز میں وہ صرف ایک 50 کرسکے ، قائد اعظم ٹرافی میں بھی انہوں نے اوسط درجے کی کارکردگی دکھائی جس کے بعد ہم نے سعود شکیل کو اسکواڈ میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ایک انٹرویومیں فواد عالم کو اسکواڈ میں شامل نہ کر نے کے حوالے سے سوال پر چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ فواد عالم ایک فائٹر ہے، اس نے طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد اچھی پرفارمنس دکھائی ہے تاہم حالیہ 3 سیریز میں وہ صرف ایک 50 کرسکے ہیں، قائد اعظم ٹرافی میں بھی انہوں نے اوسط درجے کی کارکردگی دکھائی جس کے بعد ہم نے سعود شکیل کو اسکواڈ میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔محمد وسیم نے کہا کہ ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحا نہ انداز کے ساتھ کھیلتی دکھائی دے رہی ہے اور یہ بات ہمیں یاد رکھنی چاہیے۔انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری ٹیم کو رن اوسط کے معاملے میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور تیز کھیلنے کی بات ہمارے بیٹرز کے مفاد میں ہی ہوگی کیونکہ اب کھیل کا انداز بدل رہا ہے۔چیف سلیکٹر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان ٹیم عموماً 2 سے ڈھائی رن اوسط کے ساتھ ٹیسٹ اننگز میں رنز بناتی ہے جبکہ اب ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیمیں عموماً 3 سے ساڑھے 3 کے حساب سے بیٹنگ کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…