منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ریلی میں کم تعداد کا سوال کرنا جرم بن گیا پی ٹی آئی رہنما کا صحافی پر تشدد، ویڈیو وائرل

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو (این این آئی)ہنگو میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہوگئے اور صحافی کو لاتیں مارد یں ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مارچ کیلئے گاڑیاں زیادہ منگوانے اور کارکنان کی کم تعداد لانے پر ایک صحافی نے تحریک انصاف کے

ویلیج چیئرمین گل باغ محمد عارف اورکزئی سے سوال کیا کہ کیا آپ ناکام نہیں جا رہے، آپ کے ساتھ کتنے کارکن ہیں، اپنی گاڑیوں کو دیکھیں اور کارکنوں (کی تعداد) کو دیکھیں؟صحافی کے سوال کا جواب دینے کی بجائے پی ٹی آئی کے ویلیج چیئرمین نے صحافی کو زد و کوب کیا جس پھر وہاں موجود لوگوں نے صحافی کو بچا لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما محمد عارف نے سوال پر صحافی کو لات بھی ماری۔متاثرہ صحافی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم این اے ندیم خیال سے کارکنوں کی تعداد کم ہونے پر سوال کیا تو ویلیج کونسل چیئرمین محمد عارف نے مجھے لات ماری، مجھ پر تشدد کیا گیا اور موبائل بھی توڑ دیا گیا۔مقامی صحافی نے کہا کہ ایم این اے کے سامنے مجھے گالیاں دی گئیں، واقعے پر تھانا سٹی میں درخواست دے دی ہے۔ہنگو میں صحافی ایثارالحق قاسمی پر حملے کے معاملے پر مقامی صحافیوں نے سرکاری اور ہر قسم رپورٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔خیبر پختونخواہ یونین آف جرنلسٹس نے ہنگو کی صحافی برادری کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخواہ اور وزیر اعلیٰ محمود خان سے نو ٹس لینے اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…