اسلام آباد (آن لائن)تیل اور ڈیزل کے بحران کا خطرہ سروں پر منڈلانے لگا،حکومت نے سٹیٹ بینک سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے فنڈ کا تقاضا کر دیاتاہم اسٹیٹ بینک نے ایڈوانس ادائیگیاں کرنے سے معذوری ظاہر کردی،ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی بینکوں نے تیل کی درآمد کیلئے پاکستانی لیٹرز آف کریڈٹ پر 8 فیصد تک کنفرمیشن چارجز وصول کرنا شروع کردئیے، کنفرمیشن چارچز کی نارمل شرح صرف 0.5 فیصد کے قریب ہوتی ہے،پٹرولیم ڈویژن اور اسٹیٹ بینک کے عہدیداروں کا رواں ہفتہ ہونے والا اجلاس بے نتیجہ رہا،لیٹرز آف کریڈٹ سے متعلق مشکلات برقرار رہیں تو پٹرولیم مصنوعات کے بحران آئیگا۔
