بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شاہ رخ جتوئی کو جیل سے رہا کردیا گیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) ڈسٹرکٹ جیل ملیر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے شاہ رخ جتوئی کو رہا کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم کی رہائی کے حکم پر عمل درآمد کیلئے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو خط لکھا تھا۔رجسٹرار عدالت عالیہ سندھ کا خط موصول ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے شاہ رخ جتوئی کو رہا کردیا گیا۔خیال رہے کہ ملزم شاہ رخ جتوئی نے دسمبر 2012 میں کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کرکے طالب علم شاہ زیب کو قتل کیا تھا۔شاہ زیب قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی تاہم سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا۔رپورٹس کے مطابق سزائے موت سنانے کے چند ماہ بعد شاہ زیب کے والدین نے معافی نامہ بھی پیش کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…